بد دماغی

( بَد دِماغی )
{ بَد + دِما + غی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'دماغ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'بد دماغی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ناخوشی، مکدر، ناگواری کے باعث برہم۔
"ناواقف اصحاب کو اکثر مجھ پر بد دماغی کا گمان ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٤٢ )
  • بَدْ دِیانت
  • بَدْمَزاجی
  • نَازُک دِماغی
  • چِڑْچِڑاپَن