بادی بواسیر

( بادی بَواسِیر )
{ با + دی + بَوا + سِیر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بادی' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'باسور' کی جمع 'بواسیر' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں "جامع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ]  وہ مسے جو مقعد کے اندر کثرت ریاح کے مرض سے پیدا ہو جائیں، خونی بواسیر کی ضد۔
"بادی بواسیر اور رگ گردہ اور مثانہ اور قوت باہ اور درد سر اور کھانسی کو جو بلغمی ہو - بے حد مفید ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ١٠٤:٢ )