آبیاری

( آبِیاری )
{ آ + بِیا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی مرکب 'آبیار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب 'آبیاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مزید الاموال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - سنچائی، پودوں اور کھیتوں کو پانی دینے کا عمل۔
"ایک آب گزر . زید کی زمین کی آب یاری کے لیے ضروری ہے۔"      ( ١٩٠٢ء، ایکٹ معاہدۂ ہند (ترجمہ)، ٩٩ )