پارسنجوگ

( پارسَنْجوگ )
{ پار + سَن + جوگ (و مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت 'پار' کے ساتھ سنسکرت ہی سے اردو میں ماخوذ اسم کیفیت 'سنجوگ' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٨ء کو "الجی" تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ نباتیات ]  دوزواجوں کا ملاپ یا پیوند، نر اور مادہ زواجوں کا اتصال، انگریزی: (Cross-conjugation)۔
"بعض اوقات ہر رشتک سے کچھ زواجے دوسرے رشتک میں منتقل ہوتے ہیں، اس قسم کا سنجوگ پارسنجوگ کہلاتا ہے۔      ( ١٨٦٨ء، الجی، ٩١ )