تفصیلات
سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت 'پار' کے ساتھ عربی سے اسم مشتق 'منتقلہ' بطور موصوف بڑھانے سے مرکب توصیفی 'پارمنتقلہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور "قاموس الاصطلاحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - [ ریلوائی ] وہ مقام جہاں سے پٹڑیاں بدلی جاتی ہیں، وہ مقام اتصال جہاں سے گاڑی ایک پٹڑی سے دوسری پٹڑی پر منتقل ہوتی ہو، کانٹا، کانٹا بدلنے کی جگہ، انگریزی: (Cross Over)۔