بادی النظر میں

( بادِیُ النَّظَر میں )
{ با + دِیُن (ال غیر ملفوظ) + نَظَر + میں (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی اسم صفت 'بادی' کے بعد عربی اسم 'نظر' کے شروع میں عربی حرف تخصیص 'ال' ہے اور حرف شمسی 'ن' کی وجہ سے غیر ملفوظ ہے۔ آخر پر سنسکرت سے ماخوذ حرف جار 'میں' ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہر میں۔     
"انسان ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ بادی النظر میں معجزہ اور کرامت معلوم ہوتے ہیں۔"     رجوع کریں:  بادی ( ١٩٠٦ء، حکمت علی، ٢٤ )
  • at first glance