عہد نامہ قدیم

( عَہْد نامَہ قَدِیم )
{ عَہْد + نا + مَہ + قَدِیم }

تفصیلات


عربی اور فارسی سے مرکب 'عہد نامہ' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم قدیم لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٢ء کو "خیالات عزیز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت عیسٰی سے پہلے کے انبیا کی کتب و صحائف، توریت۔
"لوگ عہد نامہ قدیم کو ابتدائی زمانے میں بھی الہامی کتاب نہیں سمجھتے تھے۔"      ( ١٩٧٣ء، آئینہ تثلیث، ٦٧ )