عہدۂ جلیلہ

( عُہْدَۂ جَلِیلَہ )
{ عُہ (ضمہ ع مجہول) + دَہ + اے + جَلی + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہدہ' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'جلیل' کے آخر پر 'ہ' بطور لاحقہ تانیث لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٤٧ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بڑا عہدہ، شاندار عہدہ۔
"شکارپور میں شیخ الحدیث کے عہدہ جلیلہ پر فائز ہوئے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٢٣ )