عہدہ دار

( عُہْدَہ دار )
{ عَہ + دَہ + دار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہدہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٤٢ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صاحب منصب، افسر، ذی مرتبہ، عالی مرتبت۔
"انگریزی نثر کی خوب صورتی جس میں کلیسا کے بڑے عہدیدار، سیاسی زندگی کے مقرر اور کارلائل شامل ہیں اسی عبرانی انداز کی بدولت ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ، روایت اور فن، ٢٤ )