عہدہ داری

( عُہْدَہ داری )
{ عُہ + دَہ + دا + ری }

تفصیلات


عربی اور فارسی سے مرکب 'عہدہ دار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٢ء کو "ط ظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - منصب، عہدہ، درجہ۔
 عہدہ داری چھوڑ کر بھائی اداکاری مجھے ہو گیا قربان سینما ہال پر آفس کا عشق      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٤٩ )