الحسیب

( اَلْحَسِیب )
{ اَل + حَسِیب }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'حسیب' سے پہلے عربی حرف تخصیص'ال' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٦ء کو "مشکوٰۃ شریف (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ لفظا ]  کافی، حساب لینے والا، (مراداً) خدائے تعالٰی کا ایک نام۔
"وہ الحسیب ہے یعنی حساب لینے والا اور کفایت کرنے والا ہر حال میں۔"      ( ١٩٥٦ء، مشکوٰۃ شریف (ترجمہ)، ٥٣٩ )