بادیہ گرد

( بادِیَہ گَرْد )
{ با + دِیَہ + گَرْد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بادیہ' کے ساتھ فارسی مصدر گردیدن سے مشتق صیغۂ امر 'گرد' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بادیہ گرد' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء میں مصحفی کے "انتخاب رام پور" میں مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جنگلوں جنگلوں پھرنے والا، دشت و بیابان طے کرنے والا، دشت نورد۔     
 تلاش احمق دیوانہ ہے عبث یارو کسے خبر کہ گیا ہے کہاں وہ بادیہ گرد     رجوع کریں:  بادِیَہ پَیْما ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٨٢ )