صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ جس سے بات کی جائے یا کہی جائے، جس سے خطاب کیا جائے، خطاب کیا ہوا۔
"گفتگو ایسے جچے تلے الفاظ میں کرتی تھیں کہ مخاطب ضرور اثر قبول کرتا تھا۔"
( ١٩٩٤ء، اردو نامہ، لاہور، اگست، ٢٧ )
٢ - خطاب کیا گیا، ملقب، موسوم۔
"رہنماؤں نے ہندومسلم فسادات کے مقتولین و مجروجین کو غنڈوں سے مخاطب کیا ہے۔"
( ١٩٣٤ء، شہید مغرب، ٥٢ )
٣ - [ قواعد ] وہ ضمیر جو اس شخص کے لیے استعمال ہو جس سے بات کی جائے، ضمیر حاضر۔
"ضمیر مخاطب یا حاضر . جس سے کلام کیا جائے مثلاً تو، تم، تیرا، تمہارا وغیرہ۔"
( ١٩٧١ء، جامع القواعد (حصہ صرف)، ٣٥٢ )
٤ - معاتب، عتاب کیا گیا۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)۔