آخرش

( آخِرَش )
{ آ + خِرَش }
( عربی )

تفصیلات


اخر  آخِر  آخِرَش

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے 'آخر' اسم فاعل مشتق ہے۔ جوکہ اردو میں بطور متعلق فعل بھی مستعمل ہے۔ فارسی قاعدہ کے تحت 'آخِر' کے ساتھ 'ش' زائد برائے حسن کلام لگانے سے 'آخرش' بنا۔ اردو زبان میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آخر کو، آخر کار۔
 ہم نے ناکامیوں کو ڈھونڈ لیا آخرش کامیاب ہونا تھا      ( ١٩٣٤ء، شملہ طور، ٤ )
  • At last
  • ultimately