١ - اردو حرف تہجی کا (بشمول ہائیہ حروف) اکتالیسیواں، فارسی کا چھبیسواں اور ہندی کا تیسرا حرف صحیح (عربی تہجی میں یہ حرف نہیں ہے) اِسے کاف عجمی یا کاف فارسی بھی کہتے ہیں، یہ کلمے کے شروع، وسط اور آخر میں بھی آتا ہے کبھی ج سے اور کبھی ک سے بدل جاتا ہے، جمل میں اس کے عدد بھی ک کے برابر یعنی بیس شمار کیے جاتے ہیں، فارسی میں عربی تصرف کے تحت مندرجہ ذیل حروف کا بدل ہے ج کا بدل، مثلاً جیلانی اور گیلانی، جولان اور گولان وغیرہ دکا بدل، مثلا: آرند اور آرنگ میں غ کا بدل، مثلاً سرقیں اور سرگیں میں ک اور گاف بعض صورتوں میں متبادل ہوتے ہیں۔
"اردو مصمتے . ا، ب، پ، ت، ٹ، د، ک، گ اور ق۔"
( ١٩٨٨٧ء، نئی اردو قواعد، ٣٢ )