اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ایڑھی سے انگوٹھے تک کی لمبائی، پانو کی لمبائی۔
چشم براہِ قدوم حشر ہے ہے یہ نقشہ تیرے نقشِ گام کا
( ١٨٩٥ء، دیوانِ راسخ دہلوی، ٥٢ )
٢ - چلتے وقت دونوں پانو کے درمیان کا فاصلہ؛ مراد: آدھ گز کا فاصلہ۔
جانے کس گام پر سب الگ ہو گئے سچ کا جنگل ہے چاروں طرف اور میں
( ١٩٨٣ء، سرو سامان، ٥١٢ )
٣ - گھوڑے کی ایک چال، ہلکی رفتار۔
"پہلے گام پھر دلکی پھر سرپٹ اور اب تو اکسپرس . میں اڑے چلے جارہے ہیں۔"
( ١٨٩٤ء، لکچروں کا مجموعہ، ٦٠١:١ )
٤ - لگام، لجام، (فرہنگِ آصفیہ)۔