گاؤ زبان

( گاؤ زُبان )
{ گا + او (و مجہول) + زُبان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'گاؤ' کے ساتھ فارسی اسم 'زبان' ملنے سے مرکب نسبتی "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک روئیدگی یا بوٹی جو گز بھر کے قریب لمبی بلکہ اس سے بھی بڑی بڑی ڈالیاں زمین پر بچھی ہوتی ہیں، پتے اس کے کھردرے اور ان پر ابھرے ہوئے اجزا گائے کی زبان سے مشابہ ہوتے ہیں، لسان الثور۔ (لاطینی: Anisomeles Malabarica)
"امرود کے بیج، نوشادر، سونف، گاؤ زبان، دار چینی اور اِسی قسم کے نام سنائی دیتے ہیں۔"      ( ١٩٤٨ء، پرواز، ٢٥٧ )
٢ - ایک قسم کی لمبوتری روٹی جو گائے کی زبان سے مشابہ ہوتی ہے۔
"گاؤ دیدہ، گاؤ زبان، کلچہ . یہ سب چیزیں . قرینے قرینے سے چنی گئیں۔"      ( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ١٢ )
  • a kind of bread of a long shape resembling neats' longues;  the plant ox-tongue
  • bugloss.