گاؤ تکیہ

( گاؤ تَکْیَہ )
{ گا + او (و مجہول) + تَک + یَہ }
( فارسی )

تفصیلات


دو فارسی اسما 'گاؤ' اور 'تکیہ' کے باہم ملنے سے مرکبِ نسبتی 'گاؤ تکیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٦٥ء کو "تتمۂ پھول بن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : گاؤ تَکْیے [گا + او (و مجہول) + تَک + یے]
جمع   : گاؤ تَکْیے [گا + او (و مجہول) + تَک + یے]
جمع غیر ندائی   : گاؤتَکْیوں [گا + او (و مجہول) + تَک + یوں (و مجہول)]
١ - بڑا تکیہ جس سے کمر لگا کر فرش پر بیٹھتے ہیں۔
"بیویاں گاؤ تکیوں سے لگی بیٹھی ہوئی نزاکت سے باتیں کر رہی تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، پھول پتھر، ٦١ )
  • a large pillow or bolster which supports the back of a person sitting.