تفصیلات
GynaeCologist گائِناکولوجِسْٹ
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "روزنامہ جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - نسوانی امراض کا معالج یا ماہر عام طور پر خاتون معالج کے لیے مستعمل۔
"ڈاکٹر لالہ رُخ جو . گائناکولوجسٹ میں انہوں نے اس معصوم کی زندگی بچانے کی انتہائی کوشش کی۔"
( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٢١ اگست، ١١١ )