سنسکرت سے اردو میں ماخوذ مصدر 'جانا' سے فعل ماضی مطلق 'گیا' کا صیغہ جمع مذکر 'گئے' کے ساتھ عربی اسم مشتق 'حال' لگا کر سنسکرت سے اردو میں ماخوذ حرفِ ربط 'پر' بڑھانے سے 'گئے حال پر' مرکب بنا۔ اردو میں بطور مطلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٨ء کو "طلسم ہوشربا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔