سنسکرت فارسی مرکب 'گیا گزرا' سے صیغہ جمع مذکر 'گئے گزرے' کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم 'زمانہ' کی مغیرہ صورت 'زمانے' بڑھا کر حرفِ جار 'میں' بڑھانے سے مرکب "گئے گزرے زمانے میں" بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٠ء کو "خورشید بہو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔