سنسکرت سے اردو میں ماخوذ مصدر 'جانا' سے صیغہ ماضی مطلق جمع مذکر 'گئے' کے ساتھ عربی سے اسم مشتق 'وقت' کے بعد 'میں' بطور حرف جار بڑھا کر 'گئے وقت میں' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣١ء کو "نوراللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔