گاؤ پرست

( گاؤ پَرَسْت )
{ گا + او (و مجہول ) + پَرَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اسم عام 'گاؤ' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے فعل امر 'پرست' بطور لاحقہ فاعلی بڑھانے سے 'گاؤ پرست' مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢١ء کو "گاندھی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : گاؤ پَرَسْتوں [گا + او (و مجہول) + پَرَس + توں (و مجہول)]
١ - گائے کی پوجا کرنے والا؛ مراد: ہندو۔
 کہیں یہ طعن کہ یہ سامری ہے گاو پرست کہیں یہ شبہ کہ خنزیر کھائے گا یہ قاش      ( ١٩٢١ء، اکبر الہ آبادی، گاندھی نامہ، ٣٧ )