گاؤ خانہ

( گاؤ خانَہ )
{ گا + او (و مجہول) + خا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں اسم عام 'گاؤ' کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت 'خانہ' بڑھانے سے 'گاو خانہ' مرکب ظرفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٦ء کو "طلسم حکیم اشراق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : گاؤخانے [گا + او (و مجہول) + خا + نے]
جمع   : گاؤ خانے [گا + او (و مجہول) + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : گاؤخانوں [گا + او (و مجہول) + خا + نوں (و مجہول)]
١ - مویشیوں کو باندھنے کی جگہ، گئو شالہ۔
گلبن الدولہ بہادر کو گاؤ خانہ سلطانی مبارک الدولہ کو نجبِ اشرف اور مقبرے مرزا نصیرالدین حیدر کی خدمت سپرد ہوئی۔      ( ١٩١٤ء، محل خانۂ شاہی، ٩٧ )
  • house or stall for cattle;  cow-pen;  cow-shed;  place where dead cattle are flayed.