اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دھنکی ہوئی صاف روئی کی تھوڑی سی مقدار کا گولا یا پیل۔
"یہ وہ دن ہے جب لوگ پریشان پروانوں کی طرح ہوں گے اور پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح ہوں گے۔"
( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٦٨٤:٤ )
٢ - [ کنایۃ ] نہایت سفید۔
"اس کی کالی زلفیں روئی کے گالوں کی طرح سفید ہو گئیں۔"
( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢ )
٣ - کوئی گولا سی گیلی اور سفید شے۔
"جیسے ٹھنڈے ملک کی کسی مسجد کے دروازے کی محراب میں آسمانی برف کا بڑا سا گالا لٹکا ہو۔"
( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢١٩ )
٤ - [ گھوسی ] دودھ کا چکنا جزو جو دودھ کو ٹھنڈ میں زیادہ دیر رکھے رہنے سے نتھر کر اوپر سطح پر آجاتا ہے۔ یہ ایک قسم کا کچا مکھن ہوتا ہے جس کے نکل جانے سے دودھ پتلا اور ہلکا ہو جاتا ہے، پورا، نینو۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 95:3)۔