فی الوقت

( فی الْوَقْت )
{ فِل (ا غیر ملفوظ) + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرفِ جار 'فی' کو حرفِ تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'وقت' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اپنی اصل ساخت و معنی کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - دور حاضر میں، آج کا، فی الفور، فوراً، ابھی۔
"انکا مزار برات کی جامع مسجد کے دروازے میں فی الوقت موجود ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٢٢ )