فیکٹری

( فَیکْٹَری )
{ فَیک (ی لین) ٹَری }
( انگریزی )

تفصیلات


factory  فَیکْٹَری

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اپنے اصل معنی مگر عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بھی ماخذ زبان کی طرح بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فَکْٹَرِیاں [فَیک (ی لین) + ٹَرِیاں]
جمع استثنائی   : فَیکْٹَرِیز [فَیک (ی لین) + ٹَرِیز]
جمع غیر ندائی   : فَیکْٹَرِیوں [فَیک (ی لین) + ٹَرِیوں (و مجہول)]
١ - کارخانہ جس میں مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔
"اُنکی اولاد کے پاس کوئی کام نہ تھا کوئی فیکٹری نہ تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٦٢ )
  • factory