فرقت

( فُرْقَت )
{ فُر + قَت }
( عربی )

تفصیلات


فرق  فَرْق  فُرْقَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : فِرقَتیں [فُر + قَتیں (ی مجہول)]
١ - دوری، جدائی، علیحدگی، ہجر۔
 فُرقت کے طویل راستے تھے یادوں سے تری سمت گئے ہیں      ( ١٩٨٦ء، دامنِ دل، ١٥ )
  • Separation
  • disunion;  abandonment;  adsence (of a beloved - person);  distinction;  distance.