فرقہ پرست

( فِرْقہ پَرَسْت )
{ فِر + قَہ + پَرَسْت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فرقہ' کے بعد فارسی مصدر 'پرستیدن' سے مشتق صیغۂ امر 'پرسْت' بوطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٧ء کو "چمنستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : فِرْقَہ پَرَسْتوں [فِر + قَہ + پَرَس + توں (و مجہول)]
١ - اپنے ہی فرقے کا خیال رکھنے والا۔
"میں نے آزادی کی جد و جہد شروع کی تو ہندوستان کے کچھ حلقوں نے مجھے کٹر فِرقہ پرست کہا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٨٢ )