تفصیلات
Fail فیل
انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں بطور فعل نیز بطور صفت مگر اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ زیادہ تر صفت کے معنوں میں ہی استعمال ہوتا ہے البتہ امدادی افعال کرنا یا ہونا وغیرہ کے اضافے سے بطور فعل بھی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "دستورالعمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - پیچھے رہا ہوا، ناکامیاب، ناکام (بالخصوص امتحان میں)۔
"میرے اللہ کیا قیامت بپا ہے، اوتھ، نیند کم بخت بھی تو نہیں . ہر قسم کا مطالعہ فیل ہو چکا ہے۔"
( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٩٧ )
٢ - سلسلہ منقطع، ناکام، رابطہ، ناقص۔
"ڈپٹی صاحب کے یہاں بجلی فیل ہو گئی ہے۔"
( ١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١٩١ )