فیملی پلاننگ

( فَیمِلی پَلانِنْگ )
{ فَے (ی لین) + مِلی + پَلا + نِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ جو فی الاصل دو انگریزی اسما 'فَیملی' اور 'پلانِنگ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب ہوا اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٧٨ء کو "روز کا قصہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خاندانی منصوبہ بندی۔
"اردو معاشرے میں فیملی پلاننگ اس لیے مقبول نہیں ہو سکتی کہ وہاں مذہب ایک بڑی رکاوٹ ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو اصولِ تحقیق، ١٥١:١ )
  • family planning