فیملی لائف

( فَیمِلی لائِف )
{ فَے (ی لین) + مِلی + لا + اِف }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل دو انگریزی اسما 'فیملی' اور 'لائف' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٧ء کو "کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گھریلو زندگی، کنبے کے ساتھ مل کر رہنا سہنا۔
"اس ہجرت کی وجہ سے ہماری فیملی لائف بھی متاثر ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار، ١١٢ )
  • family life