فارسی زبان میں اسم 'بار' کے آخر پر علامت اضافت 'کسرہ' لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خاطر' لگنے سے مرکب اضافی 'بار خاطر' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں محب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔