فرشی سلام

( فَرْشی سَلام )
{ فَر + شی + سَلام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فرشی' کے بعد عربی ہی سے ماخوذ اسم 'سلام' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "اخوان الشیاطین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع غیر ندائی   : فَرْشی سَلاموں [فَرْ + شی + سَلا + موں (و مجہول)]
١ - وہ سلام جو بہت جھک کر کیا جائے، تعظیمی سلام، نہایت جھک کر کیا جانے والا سلام۔
"نزاکت سے گلوریاں منۂ میں رکھیں سامنے میراثنیں گانا سناتیں . نقلیں کرتیں اور بیل وصول کرکے فرشی سلام کرتیں۔"      ( ١٩٨٧ء، پھول اور پتھر، ٢١ )
  • A bow or obeisance made down to the carpet or the floor
  • a very low bow.