عربی زبان سے ماخوذ اسم فرعون کے بعد کسرہ صفت اور حرف نفی 'بے' کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'سامان' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ شخص جو افلاس کی حالت میں مغرور اور سرکش ہو وہ شخص جو مقدرت نہ ہونے پر بھی اترائے اور سرکشی کا دم مارے، بے ملک کا نواب، کمزور سرکش، مغرور، متکبر، گھمنڈی، ظالم، آزار رساں، تکلیف دہ، بدذات، شریر۔
"اُنکے افسر خاصے فرعون بے سامان تھے انہیں بات بات میں ماتحتوں پر رعب جمانے کی عادت تھی۔"
( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ١٨ )