فرشی اینٹ

( فَرْشی اِینْٹ )
{ فَر + شی + اِینْٹ (ن غنہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فرشی' کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم 'اینٹ' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٨٩ء کو "رسالہ حسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : فَرْشی اِینْٹیں [فَرْ + شی + اِیں + ٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فَرْشی اِیْنٹوں [فَرْ + شی + اِیں + ٹوں (و مجہول)]
١ - گندھی ہوئی مٹی کی مستطیل یا مربع یا پہلو دار سانچے میں ڈھلی ہوئی بڑی یا چھوٹی سِل جو خشک کر کے یا اسکے بعد پژاوے میں پکا کے عمارت کی چنائی میں لگائی جاتی ہے۔
"فرشی اینٹ اور ظروف گلی لاہور اور ملتان میں بھی تیار ہوتے ہیں۔"      ( ١٨٨٩ء، رسالہ حسن، جولائی، ١٥ )