درکار

( دَرْکار )
{ دَر + کار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'در' کے ساتھ فارسی مصدر 'کاریدن' سے صیغہ امر 'کار' لگانے سے 'درکار' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٠ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ضروری؛ مطلوب؛ ضرورت؛ خواہش، چاہت۔
"ایک مطالعاتی تجزیہ کے لیے این ایل سی پر آپ کی مطالعاتی رپورٹ کی ایک نقل درکار ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ٤٠ )
  • necessary;  in requisition
  • required
  • wanted