دبستان شہر

( دَبِسْتانِ شَہْر )
{ دَبِس + تا + نے + شَہْر (فتحہ ش مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دبستان' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'شہر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٧ء سے "اردو دائرۂ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر )
١ - شہری پرائمری مدرسہ۔
"چار قسم کے مدرسہ قائم ہیں (١) دبستان دہکدہ (دیہاتی پرائمری مدرسہ) (٢) دبستانِ شہر (شہری پرائمری مدرسہ) ."      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٦:٣ )