تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گزر' کے ساتھ 'در' بطور سابقہ لگانجے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٣ء سے "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - معافی، چشم پوشی۔
"بہت نرمی اور عفو و درگزر کی کیفیت پیدا کر دی تھی۔"
( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٩٢ )
- passing by or over
- overlooking
- excusing