درجن

( دَرْجَن )
{ دَر + جَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Dozen  دَرْجَن

انگریزی زبان کے اصل لفظ 'ڈزن' سے مورد ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥٦ء سے "تحفۃ الحساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : دَرْجَنیں [دَر + جَنیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : دَرْجَنوں [دَر + جَنوں (و مجہول)]
١ - بارہ کی تعداد کی اکائی؛ ایک جنس کی بارہ چیزیں، بارہ۔
"اقوام متحدہ کے ماتحت ایک درجن کے قریب . ادارے کام کر رہے ہیں۔"      ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ١٠ )
٢ - متعدد، کئی۔
"ایک درجن مرتبہ ہنسی کو ضبط کیا مگر ضبط کرنا محال تھا۔"      ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٢٣:١ )
  • بارَہ