در و بام

( دَر و بام )
{ دَرو (و مجہول + بام }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'در' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'بام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء سے "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر )
١ - [ لفاظ ]  دروازہ اور چھت، گوشہ گوشہ، (مجازاً) مکان، گھر، جائے سکونت، رہنے کی جگہ۔
"نظر سرسید کے مزار سے چل کر مسجد کے در و بام پر جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٥ )