درآمدہ

( دَرآمَدَہ )
{ دَر + آ + مَدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'درآمد' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٠ء سے "معاشیات ہند" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
جمع   : دَرآمَدات [دَر + آ + مَدات]
١ - ہوا کو اندر کھینچنے والا، مکان کا وہ حصہ جہاں ہوا کی آمد ہو۔     
"درآمدوں برآمدوں کو دانائی سے نظم دے کر پورے کمرہ میں تازہ ہوا کا یکساں نفوذ پیدا کیا جاتا ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٤٧ء، رسالہ تعمیر عمارت، ١١٢ )
٢ - جو درآمد کیا گیا ہو، باہر سے آیا ہو۔
"درآمدہ نمک کی قیمت میں معتدبہ کمی . کی ضرورت ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ٤٩:١ )