درآمدی

( دَرآمَدی )
{ دَر + آ + مَدی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'درآمد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٦ء سے "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - درآمد سے منسوب، باہر سے مال منگوانے سے متعلق۔     
"ایک خطۂ پیداوار درآمد میں زیادہ نمایاں اور دوسرا درآمدی اشیاء کے استعمال میں کیوں اہم واقع ہوا ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٨ )