دستار فضیلت

( دَسْتارِ فِضِیْلَت )
{ دَس + تا + رے + فَضی + لَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دستار' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'فضیلت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥٨ء سے "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ پگڑی جو عربی مدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کے سر پر باندھی جاتی ہے، تکمیل تعلیم کی سند۔
 حبہ در بر ہوں نہ دستار فضیلت برسر دور کی بھی تو نہیں علم سے نسبت مجھ کو      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٥ )