فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دستاویزی' کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ اسم 'فلم' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧١ء کو "تعلقات عامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع : دَسْتاویزی فِلْمیں [دَس + تا + وے + زی + فِل + میں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی : دَسْتاویزی فِلْموں [دَس + تا + وے + زی + فِل + موں (و مجہول)]
١ - ایسی فلم جو کسی معاملے، یا واقعے کے ثبوت کے طور پر پیش کی جائے۔
"ماہرین تعلقات عامہ دو حیثیتوں میں کام کرتے ہیں . یعنی اشتہارات، دستاویزی فلمیں بنانا . اخبارات و نیوز ایجنسیوں کو پریس نوٹ ارال کرنا۔"
( ١٩٧١ء، تعلقات عامہ، ٢٠ )