دشت جاں

( دَشْتِ جاں )
{ دَش + تے + جاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دشت' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'جان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٤ء سے "ذکر خیرالانا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - [ مجازا ]  جسم انسانی۔
 اب وہ مجھ میں ہی کلیں ہیں گویا دشت جاں کنج حرا ہو جیسے      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ١٠٠ )