قرآنی دعائیں

( قُرْآنی دعائیں )
{ قُر + آ + نی + دُعا + ایں (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قرآنی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'دعا' کی جمع 'دعائیں' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں "اسلامی انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - جمع )
جمع غیر ندائی   : قُرْآنی دُعاؤں [قُر + آ + نی + دُعا + اوں (و مجہول)]
١ - قرآن مجید میں مختلف برگزیدہ بندوں یعنی پیغمبروں کی طرف سے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں کی گئی دعائیں یا التجائیں۔
"جو دعائیں قرآن مجید میں ہیں وہ قرآنی دعائیں کہلاتی ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٢٤٠ )