قرون حاضر

( قُرُونِ حاضِر )
{ قُرُو + نے + حا + ضِر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرون' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'حاضر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨١ء میں "چراغ اور کنول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - جمع )
١ - قرن حاضر، موجودہ دور، عصر رواں۔
 قرون اولٰی کے دشمنوں کو ہمارے دادا نے کیسا مارا قرون حاضر کے دشمنوں کو سنا کے یہ داستان ڈرا دو      ( ١٩٨١ء، چراغ اور کنول، ١٦٧ )