قرین مصلحت

( قَرِینِ مَصْلَحَت )
{ قَری + نے + مَص + لَحَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قرین' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'مصلحت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٢ء میں "ایکٹ نمبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مصلحت کے مطابق۔
"یہ قرین مصلحت ہے کہ . احکام وضع کئے جائیں۔"      ( ١٩٨٤ء، وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ، ١٠٩ )
  • advisable
  • expedient