قرآن ناطق

( قُرْآنِ ناطِق )
{ قُر + آ + نے + نا + طِق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرآن' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم فاعل 'ناطق' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "کاشف الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت فاطمہ زہرہ اور آئمہ اثنا عشر میں سے ہر امام۔
"تیسرے وہ لوگ ہیں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن ناطق تصور کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، سید سلیمان ندوی، ١٢٨ )